تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شاہ بھٹائی? کی درگاہ کے سجادہ نشین کے فرزند سیدو قار حسین شاہ کی نائن زیرو آمد

جنگ نیوز -
کراچی… سندھ کے صوفی بزرگ شاعر حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ? کی درگاہ کے سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ کے فرزند ولی عہد سید وقار حسین شاہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سید شعیب احمد بخاری اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اور 14جون کو بھٹ شاہ میں منعقد ہونے والی حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ? کی سالگرہ کی تقریب میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی ?اس موقع پر ایم کیوایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین غلام دستگیر ، ڈاکٹر عنایت سومرو اور آفتاب سومرو بھی موجود تھے? ملاقات میں سید وقار حسین شاہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پیغام لطیف ? کے سچے داعی ہیں اور پیغام لطیف? کو دنیا میں عام کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں ? انہوں نے الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت و تندرستی کیلئے دعا بھی کی ? اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ? کی درگارہ کے سجادہ نشین سید نثار حسین شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.