5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہنزہ متاثرین کی طبی سہولیات میں کمی نہیں آنے دینگے، شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیراعلی? شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہنزہ کے متاثرہ بھائیوں کوطبی سہولتوں میں کمی نہیں آنے دی جائے گی?یہ بات انہوں نے لاہورمیں ہنزہ کے متاثرین کی بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے لئے اعلی? سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب سے جانے والی میڈیکل ٹیمیں کیمپوں تک محدودنہیں، بلکہ آفت زدہ علاقوں میں گاؤں گاؤں جا کردکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہیں،ان کاکہناتھاکہ میڈیکل ٹیموں میں شامل ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کاکردار لائقِ تحسین ہے?