5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ:پولیس فائرنگ سے ہلاکت کیخلاف بی این پی کی ریلی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی نے کلی اسماعیل کے رہائشی نصیرلانگوکی پولیس کی فائرنگ سے مبینہ ہلاکت اورکارکنوں کی گرفتاریوں کے واقعہ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اورمظاہرہ کیا? کوئٹہ پریس کلب سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب،اخترلانگو،غلام نبی مری،آغاحسن اور دیگررہنماکررہے تھے?ریلی سے خطاب کرتے ہوئیمقررین نے گرفتاریوں اور پرامن احتجاج کے دوران فائرنگ سے نصیرلانگو کی ہلاکت کی مذمت کی?انھوں نے کہاکہ حکمران بلوچ عوام کوانکے ساحل اوروسائل سے باز رکھنے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں لیکن ہم ان پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ عوام کے حقوق کیلئے آوازبلندکرنے سے ہم بازنہیں آئیں گئے? انھوں نے کہاکہ بلوچ قوم کی تحریک قربانیوں سے بھری پڑی ہے اورآئندہ بھی اپنے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے?بعد میں مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے?