5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بجلی کے نرخ میں اضافہ غریب عوام پرظلم ہے،ارکان قومی اسمبلی
جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس فیصلے کوملک بھرکے غریب عوام پرسراسرظلم قراردیاہے?اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ شدیدگرمی کے موسم میں ملک بھرکے عوام طویل دورانئے کی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھل رہے ہیں،بجلی کے بحران کے باعث کاررباری اورصنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں اورروزمرہ استعمال کی اشیاء بالخصوص اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،ان حالات میں بجلی کے نرخ میں اضافہ قابل مذمت ہے ?انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے بجلی کے بحران پرقابوپانے اورعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے بجلی کے نرخ میں فی یونٹ20پیسے کااضافہ سراسرعوام دشمنی ہے?حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیاکہ نیپراکی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافہ کافوری نوٹس لیاجائے اورملک بھرکے عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مثبت اقدامات بروئے کارلائے جائیں?