5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امدادی سامان روکنے کیلئے اسرائیلی بحریہ نیغزہ کی ناکہ بند ی کردی
جنگ نیوز -
غزہ…غزہ کے شہریوں کے لیے آنے والے امدادی بحری جہازوں کوروکنے کے لیے اسرائیلی جنگی جہاز وں نے بحری ناکہ بندی کردی? فلسطین کے رکن اسمبلی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ امدادی جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے?جہازوں میں700 امدادی کارکنوں کے علاوہ یورپی یونین کے ارکان اسمبلی بھی سوار ہیں? غزہ کے15 لاکھ لوگ2007 سے انسانی امداد پر اسرائیلی پابندی کے بعد سے سخت مشکلات کا شکار ہیں اور وہاں پانی، دواؤں اور تعمیراتی سامان کی سخت قلت ہے? ان مشکلات کے پیش نظر برطانیہ، یونان، الجیریا،کویت، ملائیشیا اور آئرلینڈ کے6 جہاز ترکی کی سربراہی میں10 ہزار ٹن امدادی سامان اور سیکڑوں امدادی کارکنوں کے ساتھ غزہ کے لوگوں کی مدد کو پہنچے ہیں? مگر ان جہازوں پر موجود انسانی امداد کو غزہ کے شہریوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے اسرائیلی جنگی جہاز سمندر میں پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے? اسرائیل کی جانب سے پابندی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک امریکی شہری میکس آئل نے کہا کہ اسرائیل کی پابندی غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اسرائیل کی پابندی غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے جسے ہم چیلنج کررہے ہیں? یہ حیران کن بات ہے کہ دنیا کی حکومتیں شاید ہماری مخالفت کریں مگر دنیا بھر کے عوام ہمارے زبردست حامی ہیں?اسرائیل اور مصر غزہ تک امداد کوپہنچنے سے روکنے کے لیے زمینی سرحدیں پہلے ہی بند کرچکے ہیں?اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگر خبردار کرنے کے باوجود جہاز واپس نہ گئے تو اسرائیلی فورسز ان پر قبضہ کرلیں گی ? اسرائیلی وزیر اعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ لوگ غزہ کے عوام نہیں بلکہ حماس کی مدد کرنا چاہتے ہیں?