5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرنچ اوپن ٹینس:وینس ولیم کو نادیہ پٹرووا کے ہاتھوں شکست
جنگ نیوز -
پیرس…جنگ نیوز… فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں سب سے بڑا اپ سیٹ نمبر دو سیڈ امریکا کی وینس ولیمز کو روسی کھلاڑی نادیہ پٹرووا کے ہاتھوں حیران کن شکست سے ہوا? ایک اور میچ میں چار بار کی چیمپئن جسٹن اینن آرڈین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی اسٹار ماریا شراپوا کو زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی? فرنچ اوپن ڈبلز کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق اور بھارتی کھلاڑی روہن بوپننا دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے? دوسرے راؤنڈ میں دونوں کھلاڑیوں کو فرانسیسی کھلاڑیوں کی جوڑی جولین بینیٹیو اور مائیکل لوڈرا نے 7-5 اور 6-3 سے شکست دی? ویمنز مقابلوں میں وینس ولیمز کی شکست موجودہ ایونٹ کی سب سے بڑی شکست قرار دی جارہی ہے? نمبر 19 سیڈ نادیہ پٹرووا نے ایک سخت اور سنسی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا? دوسرے میچ میں بلیجم سے تعلق رکھنے والی نمبر 22 سیڈ کھلاڑی جسٹن اینن نے سابق عالمی نمبر ایک اور نمبر 12 سیڈ شراپوا کے خلاف عمدہ اسٹروک پلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں 6-2، 3-6 اور 6-3 سے زیر کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ حاصل کی? چوتھے راؤنڈ کے مقابلوں میں نمبر پانچ سیڈ روسی کھلاڑی ایلینا ڈیمنٹووا نے ساؤتھ افریقا کی چنیلی شیپرز کو اور نمبر 17 سیڈ اٹلی کی فرانسسکا شیوانوو نے روس کی ماریا کریلنکو کو ہرا دیا?