تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آسٹریلوی باشندوں کا سپر ہیروز کے ملبوسات پہننے کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
سڈنی…سینٹرل مانیٹرنگ…آسٹریلیا کے 1245بچوں اور بڑوں نے دنیا کے مشہور سپر ہیروز کے ملبوسات پہن کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے? آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ سپر ہیروز کے ملبوسات پہننے کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی سپرمین، بیٹ مین،کیٹ وومین اور اسپائیڈر مین سمیت دیگر سپر ہیروز کے روپ میں شرکت کی? تقریب میں من چلے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر عمارت کی چھت پر بھی چڑھ گئے جبکہ کچھ لوگ بیٹ مین کے” جوکر“ کے کردار کی نقلیں اتارتے بھی نظر آئے? گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا ہے کہ 1245آسٹریلوی بچوں اور بڑوں نے سپر ہیروز کے ملبوسات پہننے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ? اس سے پہلے یہ ریکارڈ برطانیہ کے پاس تھا جو اس کے ایک ہزار91شہریوں نے قائم کیا تھا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.