5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
شیرک فارایورآفٹر امریکی باکس آفس پردوسرے ہفتے بھی نمبرون
جنگ نیوز -
نیو یارک…شیرک سیریز کی آخری مووی شیرک?فار ایور آفٹر دوسرے ہفتے بھی امریکی چارٹ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی?جمعے سے اتوار تک کے ویک اینڈ کے دوران تھری ڈی فلم نے چار کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکی باکس آفس میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی? شیرک فار ایور آفٹر نئی ریلیز ہونے والی فلموں سیکس اینڈ دا سٹی ٹو اور عالمی باکس آفس پر نمبر ون رہنے والی پرنس آف پرشیا: دا سینڈز آف ٹائم کو باآسانی پچھاڑنے میں کامیاب رہی? شیرک فار ایور آفٹر مقامی مارکیٹ میں اب تک تیرہ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے?