تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امیتابھ بچن اب ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھ رہے ہیں

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن عمر کے اس حصے میں بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں?67سالہ اداکار جو کئی بیماریوں کا شکار ہیں لیکن پھر بھی حوصلہ نہیں ہارے اور ان دنوں وہ ویڈیو ایڈیٹنگ پر ہاتھ صاف کررہے ہیں? ٹیوٹر پر اپنے بلاگ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اداکاری، گلوکاری اور پروڈکشن کے بعد اب انہوں ویڈیو ایڈیٹنگ کی جانب توجہ کی اور آخر کار کچھ نہ کچھ سیکھ ہی گئے? اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے اپنی ایڈٹ شدہ وڈیو بھی دکھائی ہے جس میں ان کے گھر کے آگے ان کے بہت سارے مداح جمع ہیں اور امیتابھ ان سے ملاقات کررہے ہیں?امیتابھ بچن کو امید ہے کہ بالآخر ایک دن وہ ویڈیو ایڈیٹنگ میں بھی مہارت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.