5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش سے شہری پریشان
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامناکرنا پڑا?کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق کئی علاقوں میں اوورلوڈنگ کے باعث فیڈرز ٹرپ کرگئے?نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن،گلستان جوہر،گارڈن،گلشن اقبال اور کورنگی کے کچھ علاقوں میں رات کے اوقات میں بجلی معطل رہی،، جس کی وجہ سے گرمی میں شہریوں کو رات جاگ کرگزارنا پڑی? کے ای ایس سی مرکز شکایات کے مطابق نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ گارڈن کے علاقے میں مین کیبل میں تکنیکی خرابی اور گلشن اقبال بلاک 10 میں لو ٹینشن وائر میں خرابی کی وجہ سے بجلی منقطع رہی?کے ای ایس سی ہیلپ لائن کے مطابق کورنگی میں ہائی ٹینشن وائر میں فنی خرابی کے باعث کورنگی کے چند علاقوں میں بجلی بندہے جبکہ گرمی میں بجلی کی طلب میں اضافے کے سبب کئی علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث کچھ فیڈرز ٹرپ ہوئے جنھیں بحال کر دیا گیا جبکہ کچھ علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کی وجہ سے بجلی بندرہی?