5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
راولپنڈی:چن بازارکی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا
جنگ نیوز -
راولپنڈی:چن بازارکی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیا
راولپنڈی…راولپنڈی کے علاقہ راجہ بازار میں واقع پرانا قلعہ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا?آتشزدگی سے چندزری کی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ?آگ پرانا قلعہ کے چن بازار میں زری کی دکانوں میں لگی??جس کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابو پالیا ?فائربریگیڈاہلکاروں کے مطابق بازارکی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والی دکانوں سے سامان نکالتے ہوئے دو افراد زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا?