5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور حملے میں ایک برطانوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق
جنگ نیوز -
لاہور حملے میں ایک برطانوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق
لندن…برطانیہ نے تصدیق کردی ہے کہ اس کا ایک شہری بھی لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھا?برطانوی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق جمعے کو لاہورکے واقعے میں مرنے والوں میں ایک برطانوی شہری بھی شامل ہے?تاہم ترجمان نے کوئی تفصیل نہیں بتائی? برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والا 58سالہ محمد بلال ہے? جو جنوب مغربی لندن کے علاقے ساؤتھ فیلڈز کا رہائشی تھا? بلال شادی شدہ تھا اور اس کے تین بچے ہیں? وہ بزنس مین تھا اورلاہور میں ایک کلینک بھی چلارہاتھا?