5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: لبرٹی چوک پر ایل ڈی اے کی کارروائی، پٹرول پمپ مسمار
جنگ نیوز -
لاہور: لبرٹی چوک پر ایل ڈی اے کی کارروائی، پٹرول پمپ مسمار
لاہور…لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں ایل ڈی اے نے پٹرول پمپ کو مسمار کردیا? ایل ڈی اے کے حکام نے وجہ بتانے کی بجائے میڈیا کے آگے دوڑ لگا دی?لبرٹی چوک میں واقعے پٹرول پمپ کی زمین لیز پر دی گئی تھی جس کی مدت کتم ہوگئی تھی جس پرایل ڈی اے کے عملے نے رات گئے اس پٹرول پمپ کو مسمار کردیا? یہ پٹرول پمپ مسلم لیگ ق کے سابق رکن اسمبلی چودھری ذوالفقار علی کا بتایا جاتا ہے? اور اسکا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا? پٹرول پمپ کو گراتے ہوئے ایل ڈی اے کی جانب سے کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی جس وجہ سے پٹرول لیکج ہوئی اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا? پٹرول پمپ کی مسماری کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگی جب موقع پر موجود ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر میکنیکل اسد سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے میڈیا کے آگے دوڑ لگا دی جبکہ ایک اور اہلکار قسمیں کھاتا رہا کہ اسے تفصیلات معلوم نہیں?