5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کم عمری کی چوٹیں جوانی میں موذی امراض کا سبب بن سکتی ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…کم عمری کی چوٹین جوانی میں متعدد موذی امراض کا سبب بن سکتی ہیں? کینٹ اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر بیتھ ولیم نے اپنی ایک تحقیق میں 2 ہزار سے زائد بچوں کے جسمانی و طبی معائنے اور اسی تعداد میں نوجوانوں کا طبی معائنہ کر کے ثابت کیا کہ 3 سے 5 سال کی عمر کے دوران لگی چوٹوں ، خراشوں اور دردوں کی وجہ سے موذی امراض پیدا ہوئے? ان امراض میں مرگی، ہڈیوں کے فریکچر کی وجہ سے ہونے والی سوزش ، عضلات کے پھٹ جانے سے پیدا ہونے والے گومڑ، پیٹ میں درد اور اس نوعیت کے دیگر مرض شامل تھے? طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بچوں کو دوران کھیل مکمل طور پر محفوظ بنانے کا اہتمام اس صورتحال میں کمی لا سکتا ہے? ماہرین کے مطابق امریکہ میں ہر سال 10 سے 20 ہزار نوجوان ان چوٹوں کی وجہ سے بڑے ہو کر بیماری کا شکار ہو رہے ہیں?