5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مصر،خاندانی نظام کو بچانے کیلئے مطلقہ نے ’ریڈیو مطلقات‘ قائم کر لیا
جنگ نیوز -
قاہرہ…مصر میں ایک طلاق یافتہ خاتون نے اپنے ملک میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے خاندانی نظام کو تباہی سے بچانے کے لیے Radio Motalaqat کے نام سے ایک ریڈیو اسٹیشن قائم کرلیا ہے? Mahasen Saber جن کی صرف 30سال کی عمر میں طلاق ہوگئی تھی ، کا یہ ریڈیو اسٹیشن نہ صرف مصر میں اس کے ہزاروں سننے والوں کو متاثر کررہا ہے بلکہ مراکش ، لبنان حتی کہ شمالی امریکا میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے?انٹرنیٹ کے ذریعے چلنے والے اس ریڈیو کے ذریعے طلاق کے خواہشمندوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا تلخ ترین فیصلہ کرنے سے پہلے ٹھنڈے دل سے خوب اچھی طرح سوچ لیں کہ آیا وہ جو فیصلہ کرنے جارہے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط پھر اس کے بعد کوئی قدم اٹھائیں کیونکہ طلاق بذات خود بہت سارے مسائل کو جنم دیتی ہے?Mahasen کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس ریڈیو چینل کے ذریعے رنجش ، ناراضی اور اختلافات کے شکار میاں بیوی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ اپنی اس کوشش سے وہ نہ صرف مصر بلکہ عرب دنیا میں ٹوٹ پھوٹ کے شکار خاندانی نظام کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی?واضح رہے عرب دنیا میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح مصر میں ہے جہاں ہر چھ منٹ میں ایک طلاق دی جاتی ہے ? مصر میں شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح30فیصد ہے اور ہر سال 2لاکھ 50ہزار خواتین طلاق کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتی ہیں جبکہ مصر میں خاندانی مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالتوں میں اس وقت 5ملین مقدمات زیر التواء ہیں?