تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

برطانوی کروز کمپنی کا ’ٹائیٹینک‘ کے راستے پر سفر کا پروگرام

جنگ نیوز -
لندن…برطانیہ کی ایک کروز کمپنی نے ٹائیٹنک جہاز ڈوبنے کے 100سال مکمل ہونے پر اس کے مجوزہ راستے پر سفر کے پروگرام کا اعلان کیا ہے? ”بلمور“کروز نامی جہاز 12اپریل سے 2012ء کو Southhampton سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور بدقسمت جہاز کے راستے سے ہوتا ہوا نیویارک روانہ ہو گا? اس دوران15اپریل کو راستے میں اس جگہ رک کر دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی جہاں ٹھیک 100 سال قبل ٹائیٹنک جہاز ڈوب کر تباہ ہوگیا تھا?دوران سفر مسافروں کو ٹائیٹنک اور اس حادثے میں بچ جانے والوں کے رشتہ داروں کے لیکچر ز بھی سننے کو ملیں گے?اس جہاز میں سفر کے لیے ایک کیبن کا کرایہ3ہزار350پاؤنڈ اسٹرلنگ شروع ہوگا اور اس میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل جیسی تمام سہولیات میسر ہوں گی?منتظمین کا دعوی ہے کہ پرانے اور نئے سفر میں فرق صرف اس بات کا ہوگا کہ بالمور جہاز 20 اپریل کو نیویارک پہنچ جائے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.