5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ہالی وڈ اسٹار سینڈرا بلوک کے لیے ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی وڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ سینڈرا بلوک کو ایم ٹی وی موی ایوارڈ ز میں ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا?سینڈرا بلوک اپنا یہ ایوارڈ 6جون کو لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں وصول کریں گی?ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈ ان اہم شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہیں فلم انڈسٹری پر حکمرانی کرتے ہوئے دو دہائیاں گزر گئی ہوں?سینڈرا بلوک پہلی خاتون ہوں گی جنہیں ایم ٹی وی کی جانب سے بہترین جنریشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور Jesse James سے طلاق کے بعد وہ پہلی بار کسی تقریب میں شرکت کریں گی?سینڈرا کو جب پتا چلا کہ اس بات انہیں ایم ٹی وی جنریشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نا رہا?ان کا کہنا تھا کہ وہ خدا اور شائقین کی شکر گزار ہیں جن کی محبت نے انہیں آج اس فلمی دنیا میں بلند مقام دلایا?