5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امدادی سامان غزہ لیجانے والی کشتیوں پر اسرائیلی حملہ،10ہلاک
جنگ نیوز -
غزہ…غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 50سے زیادہ زخمی ہوگئے ?ایک عرب ٹی وی کے مطابق صبح چار بجے ہونے والی اس کارروائی کا حکم اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا?غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کسشتیوں پر حملہ کردیا?اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا?اس دوران جھڑپوں میں 10امدادی کارکن ہلاک اور 50سے زیادہ زخمی ہوگئے?کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا اہل کاروں کو حراست میں لے لیا?اسرائیلیاہل کار کا کہنا ہے کہ ترکی اور یونانی کشتیوں سمیت چھ کشتیوں پر مشتمل امدادی قافلے نے اسرائیلی بحریہ کی طرف سے واپس لوٹ جانے کے حکم کو نظر انداز کردیا?اسرائیلی بحریہ نے امدادی کارکنوں کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس واحد آپشن اسدود کی بندرگاہ کا رخ کرنا ہے تاکہ 10ہزار ٹن امدادی سامان میں سے کچھ کو اسرائیلی حکام غزہ منتقل کرسکیں اسرائیلی کارروائی کے بعد ترکی نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا جب کہ مشتعل افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی ?