5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لال جی کی بازیابی میں انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مدد کی، رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی…معروف تاجر اور صدر آصف علی زرداری کے دوست ریاض لال جی کراچی سے اغوا ہونے کے بعد واپس اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں،تاہم گن مین اور ڈرائیور ابھی تک بازیاب نہیں ہوسکے ہیں?وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے معروف تاجر ریاض لال جی کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حساس اداروں نے ریاض لال جی کی بازیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے،انٹیلی جنس ایجنسیز نے پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو اپنی مدد فراہم کی جس کے بعد شہر کے تمام داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی تھی،اور ملزمان پولیس کی بھاری نفری کو دیکھنے کے بعدریاض لاجی کو حب ریور روڈ پر اتار کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ،، سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے کہا کہ ہم اغوا کاروں کو پکڑنے کی کوششیں کررہے ہیں? سی سی پی او نے کہا کہ ملزمان کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں ،تاہم انھیں میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا ہے کیونکہ ابھی ریاض لال جی کے گن مین اور ڈرائیور کو بازیاب کرنا اولین ترجیح ہے،،صوبائی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ریاض لاجی گھر میں آرام کررہے ہیں وہ صدمے کی حالت میں ہیں?