5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چترال :بس چڑھائی چڑھتے ہوئے کھائی میں گرگئی،54بچے زخمی
جنگ نیوز -
چترال…چترال میں اسکول کی بس چڑھائی چڑھتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 54 بچے زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں پانچ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے?پولیس کے مطابق چترال میں دولا موچ کے مقام پر اسکول کی کی بس چڑھائی چڑھتے ہوئے کھائی میں جاگری?حادثہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ? جنھوں نے بس میں سوار 54 بچوں کو موقع سے نکالا?بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا? جن میں پانچ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے?بس میں سوار بچوں کی عمر 13 سے 18 سال کے درمیان ہے?