تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حماس کی اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد ترک کرنے کی مشروط پیشکش

جنگ نیوز -
دمشق…حماس نے پیشکش کی ہے کہ اگر اسرائیل 1967میں قبضہ کی گئی فلسطینی سرزمین سے نکل جائے تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد ترک کردی جائے گی?دمشق میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیل نے تنازع کا آغاز کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا? جس کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت فطری ردعمل ہے? اس لیے اگر اسرائیل 1967 سے پہلے والی سرحدوں پرواپس چلا جاتا ہے تو مزاحمت ختم کردی جائے گی? خالد مشعل کا کہنا تھا کہ ان کی شرائط پوری کرتے ہوئے اگر صحیح معنوں میں خودمختار فلسطینی ریاست قائم ہوجائے تو اسرائیل سے تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.