5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک پر سے پابندی اٹھا لی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے فیس بک کھولنے کی اجازت دے دی ہے اورخبردار کیاہے کہ اگرگستاخانہ خاکوں جیسی کوئی حرکت پھر کی گئی تو فیس بک پر دوبارہ پابندی عائد کردی جائے گی?فیس بک پرپابندی کے حوالے سے پی ٹی اے اوروفاقی حکومت نے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجازچوہدری کے روبرواپنے جوابات داخل کئے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پابندکردی تھی تاہم انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک حکام نے حکومت پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ فیس بک پر ایسی مذموم حرکت نہیں کی جائے گی جس سے اسلام یا مسلمانوں کو نقصان یا ان کے جذبات مجروح ہوتے ہوں اس پر عدالت نے فیس بک کھولنے کی اجازت دے دی تاہم درخواست گذار اظہرصدیق ایڈووکیٹ اوراسلامک لائرزفورم نے اعتراض اٹھایااور کہاکہ کہ فیس بک پر دس جون کو گستاخانہ خاکوں کا ایک اور مقابلہ کرایا جارہا جس پر عدالت نے کہاکہ اگر فیس بک پر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو عدالت اس پردوبارہ پابندی کردے گی??