5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غزہ امداد لیجانے والی کشتیوں پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد16ہو گئی
جنگ نیوز -
غزہ…غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد16ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں? ایک عرب ٹی وی کے مطابق صبح چار بجے ہونے والی اس کارروائی کا حکم اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا?قافلے میں ترکی اور یونانی سمیت چھ کشتیاں شامل ہیں ? اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کسشتیوں پر غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں حملہ کردیا?اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا?اس دوران جھڑپوں میں 10امدادی کارکن ہلاک اور 50سے زیادہ زخمی ہوگئے، اسرائیل نے اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے ?کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا اہل کاروں کو حراست میں لے اسرائیلی بحریہ نے امدادی کارکنوں کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس واحد آپشن اسدود کی بندرگاہ کا رخ کرنا ہے تاکہ 10ہزار ٹن امدادی سامان میں سے کچھ کو اسرائیلی حکام غزہ منتقل کرسکیں ?اسرائیلی کارروائی کے بعد ترکی نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا جب کہ مشتعل افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی ?