5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا کا فضائی مسافروں کے بارے میں تفصیلی ڈیٹا فراہم کرنیکا مطالبہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان سے فضائی مسافروں کے بارے میں مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ اس سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی? ایک امریکی اخبار کے مطابق قومی سلامتی کے امریکی مشیر جنرل جیمز جونز اور سی آئی اے کے سربراہ لیون پینیٹا نے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں فضائی مسافروں کا ڈیٹا مہیا کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا?اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مزید ڈیٹا فراہم کرنے کا مطالبہ دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کیا جا رہا ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ سمجھتی ہے مسافروں کے بارے میں معلومات سے دہشت گردوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی?امریکی انتطامیہ کے مطابق فضائی مسافروں کا ڈیٹا دہشت گردوں کیخلاف موثر ہتھیار ثابت ہوگا?اکبار کے مطابق اس وقت پاکستان صرف امریکا جانے والے مسافروں کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے?امریکا نے کوئٹہ میں قونصل خانہ کھولنے کی تجویز بھی پیش کردی ہے جس میں سی آئی اے کے اہلکار بھی موجود ہوں گے،امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ پاکستان امریکی حکومت کے اہلکاروں اور کنٹریکٹرز کو ویزا جاری نہ کرنے کا تنازع ختم کرے?