تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ، متاثرین کیلئے ہیلی سروس جاری

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل سے پانی کے اخراج میں اضافہ ہوا ہے،تاہم آج شاہراہ قراقرم کا گلگت ہنزہ سیکشن سہ پہر چار بجے تک آمدورفت کے لئے کھلا رہے گا?عطاآباد جھیل اسپل وے سے پانی کااخراج ایک سوپچاس کیوسک سے بڑھ کر ڈھائی سو کیوسک ہوگیا ہے اوررساؤ کے ذریعے تین سو پچاس کیوسک پانی کااخراج ہورہاہے?جھیل میں پانی کاپچھلی جانب بہاؤ 4ہزارکیوسک ہے? دوسری جانب جھیل میں پانی مقدار مسلسل بڑھنے اور اخراج اور رساؤ میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث جھیل میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے? جھیل کی سطح بلند ہونے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر گلمت میں مزید دس اور ششکٹ میں مزید تین رہائشی مکانات جھیل کی لپیٹ میں آگئے ہیں? ادھر شاہراہ قراقرم کا بندکیاجانے والاگلگت ہنزہ سیکشن امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے آج بھی سہ پہر چار بجے تک کھلارہے گا اور شاہراہ قراقرم گلگت روالپنڈی سیکشن اس وقت تک کھلا رہے گا ، جب تک جھیل سے سیلابی ریلے نکلنے کے دوران خطرے سے بروقت آگاہ کرنے والے سائرن نہیں بجائے جاتے? ہنزہ اور گلگت میں موسم صاف ہے اور متاثرین کے لئے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہیلی سروس جاری ہے جس میں سات ہیلی کاپٹر استعمال کئے جارہے ہیں جو متاثرین کو امدادی سامان بھی پہنچا رہے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.