تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

جنگ نیوز -
سنگاپور…یوروکے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث آج ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجارہاہے?ایشیائی مارکیٹس میں ٹریڈنگ کے دوران نیو یارک خام تیل جولائی کے سودے37 سینٹس اضافے کے ساتھ 74 ڈالر 34 سینٹس فی بیرل جب کہ لندن برینٹ جولائی کے سودے 44سینٹس اضافے کے ساتھ 74 ڈالر46 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے?تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی پر سرمایہ کارخام تیل کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.