5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،30شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک اہم کمانڈر سمیت 30شدت پسند ہلاک متعددزخمی اوران کے 7 ٹھکانے تباہ ہوگئے?ذرائع کے مطابق اور کزئی ایجنسی کی تحصیل اسماعیل زئی کے مختلف علاقوں پر سیکورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹرزسے شیلنگ کی?جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر سمیت 30 سے زائد شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہوگئے?کارروائی کے دوران غلجو ،طورکانڑے اور ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کے سات ٹھکانے تباہ ہوئے? شدت پسندوں کے خلاف دوماہ سے جاری آپریشن میں اب تک 1200 شدت پسند مارے جاچکے ہیں?جبکہ ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں?