5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آئی ایم ایف سے ویٹ نفاذ کے وعدے حکومت کو بھاری پڑ گئے
جنگ نیوز -
کراچی… آئی ایم ایف کو ویلیوایڈ ٹیکس نفاذ کے دعوے حکومت پر بھی بھاری پڑگئے کیوں کہ حکومت نے اسے وفاقی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے منظوری کرانے کی حتمی تاریخ 31 مئی دی جو آج ختم ہورہی ہے?موجودہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس محاصل میں اضافے کے لیے ٹیکس کے نظام ویٹ یعنی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے لیے اس کے مسودے کو وفاقی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے 31 مئی 2010تک منظور کرالیا جائے گاجس کا آج آخری دن ہے?حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس نفاذ کے اعلان پر ملک بھر کی تاجرو صنعتی تنظیم اسے پہلے ہی مسترد کرچکی ہے جبکہ معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کے نفاذ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس سے براہ راست عام آدمی ہی متاثر ہوگا جو پہلے مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے ہیں?