5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امدادی کشی پر حملے میں20افراد ہلاک ہوئے، فلسطینی ڈی جی ہیلتھ
جنگ نیوز -
غزہ…غزہ پٹی کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد20ہو گئی ہے جبکہ 50سے زائد زخمی ہیں?فلسطینی ڈی جی ہیلتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی اور شہید اسرائیل کے اشکلوں اسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں? ادھر حماس حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملے سے متاثرہ جہاز پر سوار پاکستانی صحافی اورعملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں? ترجمان کے مطابق اسرائیل پیشہ ورقاتل ہے،تمام دنیاسفارتی تعلقات ختم کرے? مصر میں اسرائیلی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی صحافی کے بارے میں معلومات لی جارہی ہے? واضح رہے کہ آج صبح چار بجے امدادی جہازوں کیخلاف ہونے والی کارروائی کا حکم اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا?قافلے میں ترکی اور یونانی سمیت چھ کشتیاں شامل ہیں ? اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے "آزادی بیڑے"میں شامل کسشتیوں پر غزہ کے ساحل سے نزدیک سمندر میں حملہ کردیا?اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعدادنے ہیلی کاپٹروں سے کشتیوں پر دھاوا بول دیا? اسرائیل نے اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے ?کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا اہل کاروں کو حراست میں لے اسرائیلی بحریہ نے امدادی کارکنوں کو آگاہ کیا کہ ان کے پاس واحد آپشن اسدود کی بندرگاہ کا رخ کرنا ہے تاکہ 10ہزار ٹن امدادی سامان میں سے کچھ کو اسرائیلی حکام غزہ منتقل کرسکیں ?اسرائیلی کارروائی کے بعد ترکی نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا جب کہ مشتعل افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی ?