تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

18ویں ترمیم کیس:وفاق کے اعتراضات پر فیصلہ پھر مو?خر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے 18ویں ترمیم کیس سے متعلق بینچ کی تشکیل پر وفاق کے اعتراضات پر فیصلہ پھر مو?خر کر دیا ہے?بینچ نے صدر کے پرنسپل سیکریٹری سلمان فاروقی کا مراسلہ ملنے پر وفاق کے اعتراض پر فیصلے کا اعلان موخر کیا اور کورٹ نمبر ایک سے تمام جج اٹھ کر چلے گئے? اس سے قبل جب رجسٹرار سپریم کورٹ کو سلمان فاروقی کا مراسلہ موصول ہو ا تو انہوں نے کورٹ روم میں موجود جج صاحبان کے حوالے کیا جنہوں نے ایک ایک کر کے اسے پڑھا? خط میں سلمان فاروقی نے بینچ کی تشکیل کے حوالے سے ان سے منسوب اعتراضات سے انکار کیا،اس موقع پر وفاق کے وکیل عبدالباسط اٹھے اور کہا کہ کلائنٹ کے حوالے سے ان سے غلطی ہوئی جس پر انہیں سزا ملنی چاہیے تاہم عدالت انہیں ایک بار سن لے? اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ انہیں ضرور سنا جائیگا جس کے بعد تمام جج صاحبان کورٹ روم نمبر1 سے جج اٹھ کر چلے گئے اور اب دوپہر ایک بجے دوبارہ سماعت ہوگی? واضح رہے کہ آج صبح ہونے والی سماعت میں فاق کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالتی بنچ کی تشکیل پر اعتراضات پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ، ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں اس لئے انہیں عدالتی بنچ کی سربراہی نہیں کرنی چاہیئے، عدالت نے ان اعتراضات کی بنیاد پر استفار کیا تو ڈاکٹر باسط نے کہا کہ ان کی صدر کے چیف آف اسٹاف سلمان فاروقی سے فون پر بات ہوئی اور انہوں نے بنچ کی تشکیل پر اعتراض کیا ،، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم کی بجائے صدر سے رابطہ کیوں کیا گیا ، سب کچھ بلیک اینڈوائٹ میں عدالت کے سامنے رکھا جائے ، ڈاکٹر باسط نے کہا کہ ان کی وزیراعظم تک رسائی نہیں اور صدر بھی وفاق کی علامت ہیں ، چیف جسٹس نے کہا یہ مقدمہ بہت اہم ہے اس کی سماعت اوپن ہوگی جس پرکسی کو اعتراض نہیں ہوگا ، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا تاہم اب دوپہر1بجے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوگی?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.