5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت کے ساتھ بامقصد اور جامع مذاکرات کا عمل ناگزیرہے،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر، پانی اور دیگر متنازع امور حل کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ بامقصد اور جامع مذاکرات کا عمل ناگزیرہے? انھوں نے یہ بات رائے ونڈ فارم لاہورمیں بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال سے گفتگو میں کہی? ملاقات میں خطے کی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی? نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک ہے، دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود خطے میں امن قائم کرنے کے لئے کردار ادا کرتارہے گا?خطے میں پائیدار امن کے قیام اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے دونوں ملکوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے?