5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بجلی کے شارٹ فال میں کمی،8گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کی مانگ کم ہونے سے شارٹ فال1915میگاواٹ رہ گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں4 گھنٹے اوردیہات میں6 سے8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے ?پیپکو ڈی جی محمد خالد کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار12927میگاواٹ جبکہ ڈیمانڈ14892میگاواٹ ہے?ہائیڈل پیداوار4929، تھرمل2299، آئی پی پیز کی جنریشن5624 اور آر پی پیزکی125 میگاواٹ ہے?انھوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کپنی کو580 میگاواٹ بجلی سپلائی کی گئی?ڈی جی پیپکو نے بتایا کہ اس سال سسٹم میں اورنیٹ ،اینگرو ،سیف ،اٹلس اور گلف پاور ہاؤس شامل ہو ئے ہیں? انھوں نے کہا کہ جون میں نشاط پاور ،نشاط چونیاں ،فاونڈیشن اور سفائر پاور ہاؤس کے سسٹم میں آنے سے صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی?دوسری طرف سے وزارت پانی و بجلی نے بجلی بحران پر روزانہ بریفنگ کا سلسلہ بند کردیاہے اور نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ آئندہ بجلی کے مسئلہ پر صرف وزیر پانی و بجلی اور ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ہی میڈیا سے بات چیت کے مجاز ہوں گے?