5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
’فیس بک‘ پر مداح میری وطن واپسی کے خواہش مند ہیں،پرویز مشرف
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ’فیس بک‘ پر مداح ان کی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں?برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور آمر پرویزمشرف نے دعوی? کیا ہے کہ فیس بک پر ان کے بے شمار پرستاروں کا اصرار ہے کہ وہ واپس ملک میں آئیں اور قومی سیاست میں اہم کردار ادا کریں?اخبار کے مطابق66سالہ مشرف نے پاکستان کی معاشی حالت بہتر کرنے اور افغان جنگ میں کامیابی کے لئے ایک حکمت عملی ترتیب دی ہے? وہ ویلزمیں سخت سیکوریٹی میں Hay Festival of Literature کے موقع پر ایک ہزار کے مجمع سے خطاب کر رہے تھے? اخبار کے مطابق انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ کے مختصر عرصے میں اس سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر ان کے مداحوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور یہ کہ 18 سے 34 سال کی عمر کے 80 فی صد لوگ انہیں چاہتے ہیں?