5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایران طالبان کو تربیت و ہتھیار فراہم کر رہا ہے،میک کرسٹل کا دعوی?
جنگ نیوز -
کابل…فارن ڈیسک…افغانستان میں ناٹو اور امریکی افواج کے سربراہ نے دعوی? کیا ہے کہ ایران طالبان کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے?امریکی اخبار ’یو ایس ٹوڈے‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں ناٹو اور امریکی افواج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ایران طالبان کی ٹریننگ کر رہا ہے?جنرل میک کرسٹل نے کہا کہ افغانستان کے مغربی ہمسائے ایران نے عام طور پر عسکریت پسندی کے خلاف لڑنے کے لئے افغان حکومت سے تعاون کیا ہے تاہم یہ ثبوت بھی سامنے آئے ہیں کہ تہران طالبان کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہا ہے جو کہ مناسب نہیں ہے? انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ یہ بات سامنے آئی تھی لیکن یہ ایرانی حکومت کی پالیسی کا حصہ معلوم نہیں ہوتی? اخبار کے مطابق جنرل کرسٹل نے اس سلسلے میں مزید کوئی بھی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا? ان کے مطابق یہ مہینہ امریکی فوج کے لئے بھاری نقصان کا مہینہ ثابت ہوا جس کے دوران 33امریکی فوجی ہلاک ہوئے?