5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تین کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت،بھارتی فوج کا اعلی پیمانے پر تحقیقات کا حکم
جنگ نیوز -
سری نگر…فارن ڈیسک… بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کی اعلی? پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے? بھارتی اخبار’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق پولیس نے اپنی رپورٹ میں ایک بھارتی میجر اور اس کی ٹیم کو ذمہ دار قرار دیتے کہا ہے کہ انہوں نے تین نوجوانوں کو اغوا کیا اور30 اپریل کو ایک نام نہاد مقابلے میں ہلاک کر دیا? بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی پولیس کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں اعلی? سطحی تفتیش کا حکم دے دیا گیا? انکوائری پولیس کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تحقیق کرے گی? پولیس رپورٹ15ویں کور کے کمانڈر لفٹینیٹ جنرل این سی ماروا کے حوالے کی گئی? آئی جی پولیس فاروق احمد کے مطابق رپورٹ غیر معمولی تھی اس لئے آرمی اس کی تحقیق کرے گی? عام طور پولیس فوج کو رپورٹ نہیں دیتی? رپورٹ میں میجر اوپندر اور اس کی ٹیم میں شامل صوبیدار میجر اور ایک سپاہی پر ان تین کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے مقابلے میں ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے?