5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
روپیہ مسلسل دباو? کا شکار، ڈالر85.40روپے کا ہوگیا
جنگ نیوز -
کراچی…انٹربینک مارکیٹ میں روپے پر مسلسل دباؤہے اور ڈالر 85 روپے 40 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا?فاریکس مارکیٹ ڈیلرزکے مطابق پیر کوبینکوں کی جانب سے ڈالر کی خریداری کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں اس کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ڈالر 30 پیسے اضافے کے ساتھ 85 روپے 40 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا?فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے خام تیل کی ادائیگیوں کے لئے درآمد کنندگان کی جانب سے انٹر بینک مارکیٹ سے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی خریداری متوقع ہے جس سے روپے کی قدر میں مزید کمی کا خدشہ ہے?