تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرئیلی فوج کا دھاوا،20افراد ہلاک،30 زخمی ،پاکستانی صحافی یر غمال

جنگ نیوز -
غزہ …غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک افراد کی تعداد20ہوگئی ہے جبکہ30سے زائد زخمی ہیں?مغویوں میں پاکستانی صحافی اور اینکر طلعت حسین بھی شامل ہیں ?صبح چار بجے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کے حکم پر اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندر ی حدودمیں فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لانے والے"آزادی بیڑے" پر حملہ کردیا? اس حملے میں20 افراد مارے گئے اور30 زخمی ہیں? اسرائیلی فوج نے کشتیوں میں سوارکارکنوں اور میڈیا کے اہل کاروں کو حراست میں لے لیا? امدادی قافلے میں پاکستانی صحافی طلعت حسین اور ان کے پروڈیوسر کے علاوہ ایک پاکستانی این جی او کے رضاکار ندیم احمد بھی شامل ہیں? پاکستانی صحافی اور اینکر طلعت حسین کا اپنے دفتر صبح6 بجے آخری رابطہ ہواتھا?دوران گفتگو طلعت حسین نے بتایا کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کو آتے ہوئے دیکھ رہے ہیں?انہوں نے اپنی آخری گفتگو میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کے آنے کے بعد کیا ہوگا، کچھ نہیں بتایا جاسکتا?دوسری جانب اسرائیل کا موقف ہے کہ6 کشتیوں پر مشتمل اس امدادی بحری بیڑے نے اسرائیلی بحریہ کی طرف سے واپس لوٹ جانے کے حکم کو نظر انداز کردیا?جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا? امدادی کارکنوں کا کہناتھا کہ ان کے سفر کا مقصد10ہزار ٹن امدادی سامان غزہ کے شہریوں تک پہنچانا ہے جن پر2007 سے اسرائیل نے پابندی لگائی ہوئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.