5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ اسمبلی:ہائی ڈینسٹی ڈیولپمنٹ بورڈکابل اتفاق رائے سے منظور
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سپلیمنٹری ایجنڈے پر سندھ ہائی ڈینسٹی ڈیولپمنٹ بورڈکابل دوہزار دس اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ?یہ بورڈ شہری علاقوں میں بلند عمارتوں کی تعمیر کے لئے جگہ کا تعین کرے گا?اجلاس اسپیکر نثاراحمد کھوڑو کی صدارت میں دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا? نکتہ اعتراض پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے غزہ میں ترکی کے امدادی جہاز پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی ?صوبائی وزیرقانون ایاز سومرو نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے?صوبائی وزیرخوراک نادر مگسی نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن حکومت سندھ پر دباو ڈالنے کے لیے غلط بیانات جاری کررہی ہے?ہم نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی اپنے صوبے اور عوام کے مفاد میں لگائی ہے?بعدمیں اسپیکر نے اجلاس کل صبح تک ملتوی کردیا?