تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گورنر پنجاب کا احمدی عبادت گاہ کا دورہ ،مرزا غلام احمد سے اظہار افسوس

جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظمیوں کے منشور میں نفرت کے سوا کچھ نہیں ، انکے خلاف زیر وٹالرنس ہونی چاہیے ? گڑھی شاہو میں لاہور میں احمدیوں کی عبادت گاہ کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اگر سیاسی حکومتیں اورمنتخب نمائندے کالعدم تنظیموں کے ارکان سے اتحاد کریں گے تو پھر ان کا خاتمہ کون کرے گا? کالعدم تنظیموں کے ارکان سے مل کر الیکشن لڑنے والوں کیخلاف پولیس کیسے ایکشن کرے گی?انھوں نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور دیگرکالعدم تنظیموں کے منشور میں نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے? دہشت گردوں کو ہر گزبرداشت کرنا چاہیے نہ چھوڑنا چاہیئے? گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا ان عناصرسے کسی سطح پرکوئی رابطہ نہیں ? اس سے قبل گورنر پنجاب نے دہشتگردی سے متاثرہ احمدی عبادت گاہ کا دورہ کیا اور صدر جماعت احمدیہ مرزا غلام احمد سے اظہار افسوس کیا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.