تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزیراعظم گیلانی کی جانب سے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امدادی سامان غزہ لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے? انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اس سلسلے میں تمام دوست ممالک سے رابطے کر رہا ہے ?وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم گیلانی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانے والے امدادی قافلے فلوٹیلیا پر اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے? وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے جانب سے یہ جارحانہ اور غیر اعلانیہ حملہ انسانی قدروں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے?وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری اس ظالمانہ حملے کے خلاف آواز اٹھائے گی اور پاکستانی شہریوں سمیت قافلے میں شامل تمام افراد کی بہ خیریت واپسی یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.