5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آرمی چیف جنرل کیانی کی وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا? ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال کے علاوہ دفاعی بجٹ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے جاری آرمی آپریشن پر وزیر اعظم کو بریف کیا?