5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پی ٹی اے نے فیس بک کھولنے کی اجازت دے دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پی ٹی اے نے تمام سروس پروائیڈرز اور موبائل فون کمپنیوں کوفیس بک کھولنے کی ہدایت جاری کردی ہے?یہ ہدایت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے نوٹی فکیشن کے اجراکے بعدجاری کی گئی ? وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری نجیب اللہ ملک نے جیونیوزکوبتایاہے کہ ویب سائٹ کھولنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے اور26مئی کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پرکیاگیاہے، فیس بک کی انتظامیہ نے حکومت کااحتجاجی خط ملنے پرمعافی مانگی اورآئندہ ایساموادشائع نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے?