5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل نے امدادی جہاز پر حملہ امریکا کے کہنے پر کیا ، سید منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور… امیرجماعت اسلامی سید منور حسن نے غزہ محصورین کے لیے امدادی سامان جانے والے بحری جہاز پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکہ کے کہنے پر کیا گیاہے ? لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ کہ چالیس ممالک کے امدادی قافلے پر اسرائیلی فوج کاحملہ افسوسناک ہے?انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ کھلی دہشت گردی ہے، اور دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کی خاموشی سے ان کا دوہرا معیارظاہر ہوگیاہے?سید منور حسن نے امدادی قافلے میں شامل پاکستانی صحافی طلعت حسین سمیت دیگر افرادکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی ہے?