5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیلی حملے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں تھا،شاہ محمود قریشی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اخارجہ شاہ محمود قریشی نیغزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے سمندی قافلے پر اسرائیلی حملے اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں تھا?واقعے میں پاکستانی صحافی طلعت حسین اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان کے لاپتہ ہو نے پر ہمیں تشویش ہے،اس بارے میں پاکستان میں تعین امریکی سفیر سے رابطہ کرکے ان سے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے متعلق ہماری مدد کریں?ان کا کہنا تھا کہ کوششوں کے باجود طلعت حسین اور دیگر افراد تک رسائی ممکن نہیں ہے?میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ طلعت حسین کے اہل خانہ سے انہوں نے خود رابطہ کیا ہے اور ان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے?