5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رحمان ملک نے طلعت حسین کی بازیابی کیلئے انٹر پول سے رابطہ کر لیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انٹرپول کے سربراہ سے غزہ جاتے ہوئے اسرائیلی حملے کے دوران لاپتہ ہونیوالے صحافی طلعت حسین کی بازیابی میں مدددینے کی اپیل کی ہے? وزیرداخلہ نے جیونیوز کو بتایاہے کہ انہوں نے انٹرپول کے سربراہ رونالڈ سے رابطہ کرکے معروف صحافی طلعت حسین اور ان کے دیگر دو ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں اور بازیابی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے بارے میں دریافت کیا? رحمان ملک کاکہناہے کہ انہوں نے ایف آئی اے کوانٹرپول سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے?