5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آرمی چیف کا دورہ ایئر ہیڈ کوارٹر، فوجی مشقوں کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ
جنگ نیوز -
راولپنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ائیرہیڈکوارٹرکادورہ کرکے فوجی مشقوں ہائی مارک دوہزاردس اورعزم نوتھری کے مختلف پہلووں کاجائزہ لیا?پاک فضائیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے بری فوج اورپاک فضائیہ کی ملک کی سب سے بڑی مشقوں پرگہرے اطمینان کااظہارکیا، انہوں نے مشقوں میں ائیرفورس کے کردارکوسراہتے ہوئے امیدظاہرکی کہ دونوں فورسزمستقبل میں بھی باہمی تعاون جاری رکھیں گی?ایئر چیف مارشل راؤ قمرسلیمان نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن سمیت ملک کودرپیش مسائل کے حل میں پاک فوج کاساتھ دینے کے عزم کااظہارکیا?اس سے پہلے ائیرہیڈکوارٹرپہنچنے پرائیرچیف مارشل راؤقمرسلیمان نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کوخوش آمدیدکہا?