تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

غزہ کیلئے امدادی جہاز پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحد ہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے غذائی اشیا، ادویات اوردیگر امدادی سامان لیجانے والی کشتیوں پراسرائیلی فوج کے حملے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس حملے میں متعددامدادی کارکنوں کے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے ?لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ کھلی جارحیت اوربربریت ہے جسے کوئی بھی امن پسندملک یادنیابھرکے امن پسندحلقے درست اورجائزقرارنہیں دے سکتے? انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ، او آئی سی،عرب لیگ اوردیگرعالمی اداروں کوچاہیے کہ اس معاملے کافوری نوٹس لیاجائے اورفلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے سلسلے کوبندکروانے کیلئے عالمی برادری اپنابھرپوراثررسوخ استعمال کرے?انہوں نے حکومت پاکستان سے بھی کہاکہ جارحیت کے اس واقعے پر اقوام متحدہ اورتمام بین الاقوامی فورم پر اس واقعہ پرشدیداحتجاج کیاجائے? الطاف حسین نے امدادی قافلے میں شامل پاکستانی اینکرطلعت حسین اوردیگرپاکستانیوں کی سلامتی کیلئے دعاکی اور حکومت پاکستان سے کہاکہ طلعت حسین اوردیگرپاکستانیوں کی بازیابی کیلئے ہرسطح پر بھرپورکوششیں کی جائیں اوراس سلسلے میں تمام سفارتی ذرائع بروئے کارلائے جائیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.