5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور کے جناح اسپتال کے باہر فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر فائرنگ کی جارہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں?اسپتال کے ایم ایس کے مطابق فائرنگ اب تک جاری ہے?جیو نیوز کے مطابق پولیس نے اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے، بتایا گیا ہے کہ دومسلح افراد اسپتال کے اندر گئے اور انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے?ہلاک شدگان میں اسپتال کے تین سے چار گارڈز اور مریضوں کے لواحقین شامل ہیں?بتایا جاتا ہے کہ قادیانیوں کی عبادت گاہوں میں ملوث دہشت گرد اسپتال میں موجو د ہیں?