5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس نے اسٹریٹ کرایم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ?پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حسین ہزارہ گوٹھ کے قریب سے پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوثدو ملزمان عمران آرائیں اور قاسم جمالی کو گرفتار کر کے دو تی ٹی پستول برآمد کر لی ?گرفتار ملزمان عادی ملزم اور حال ہی میں مین جیل کاٹ کر آئے تھے ملزم عمران گلستان جوہر ،گلشن اقبال سمیت کراچی کے مختلف تھانوں میں لوٹ مار اور ڈکیتی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزمان بسوں میں لوٹ مار کرنے کی وادراتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ?