5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اٹلی:معروف صحافی اور اینکر پرسن افتخا ر احمد کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا
جنگ نیوز -
روم ... معروف صحافی اور جیو نیوز کے مقبول پروگرام” جواب دہ“ کے اینکر پرسن افتخار احمد کو اٹلی کے شہر روم میں نوسر بازوں نے لوٹ لیا?افتخار احمد کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ روم میں گھوم رہے تھے کہ انہیں پولیس کی وردی میں ملبوس دو آمیوں نے روک لیا اور خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ان سے پاس پورٹ طلب کیا ?پاس پورٹ دیکھنے کے بعد پاکستانی ہونے پر طالبان سے تعلق کے شبے میں ان کے سامان کی تلاشی لی اور افتخار احمد کا بٹوہ نکا ل لیا جس میں نقدی ،کریڈٹ کارڈز اور دیگر اہم کاغذات تھے لے کر فرار ہوگئے?افتخار احمد نے قریبی پولیس اسٹیشن پر اس واقعہ کی اطلاع دی تو پولیس نے انکشا ف کیا کہ نوسر بازوں نے جعلی کارڈ دکھا کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا جس کے بعد واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی?